ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آور پکڑا گیا

Apr 26, 2026 | 08:31:AM
ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آور پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران زور دارآواز سنی گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔

اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے۔

وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھاکہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔

 ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی، جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ 

تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ،فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔

 اچانک فائرنگ کی سی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکا اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے،اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار صدرٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنیوالا شخص مرکزی درواز ے کے میگنیٹو میٹر کی جانب بھاگا تھا اور بال روم میں اس نے سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔

سکیورٹی حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی۔

سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کام کیا، انہوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور میں نے یہ سفارش کی ہے کہ ‘شو جاری رہنے دیا جائے’، تاہم ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق چلیں گے۔

اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکےہزاروں افراد کی جانیں بچائیں،جلد معلوم کرلیں گے کہ آیا یہ واحد شوٹرتھا۔

امریکی حکام کےمطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے.

اس کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار شاٹ گن، پستول اورچاقو تھے اور اس نےسکیورٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی.

 واقعے میں ایک سیکرٹ سروس اہلکار کو گولی لگی لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا،سیکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیامیں حملہ آورکی رہائش گاہ پہنچ گئیں،۔

ڈی سی پولیس چیف کاکہناہےکہ کارروائی کے دوران حملہ آور کو کوئی گولی نہیں لگی،ممکنہ طور پر حملہ آور ہلٹن ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا.

ہوٹل کے ایک کمرے کو ہم نے محفوظ بنا لیا ہے،حملہ آوراس ساری کارروائی میں اکیلا تھا،حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔