خیبرپختونخوا؛تین مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک، پاک فوج کے 2جوان شہید

Apr 26, 2025 | 23:10:PM
خیبرپختونخوا؛تین مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک، پاک فوج کے 2جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)خیبر پختونخوا میں تین الگ کارروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل ہو گئے،پاک فوج کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرک ضلع میں انٹیلیجنس اطلاعات پر آپریشن میں 8خوارج مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں  چار دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں دو سپوت، لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان شہیدہو گئے۔لانس نائیک عثمان مہمند کا تعلق چارسدہ اور سپاہی عمران خان کا کرم سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں بھی تین خوارج مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،دہشت گرد کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کرتی ہیں۔