پی ٹی اے کی فری موبائل فون رجسٹریشن کن لوگوں کے لیے ہے؟

Apr 26, 2025 | 21:51:PM
پی ٹی اے کی فری موبائل فون رجسٹریشن کن لوگوں کے لیے ہے؟
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے فری موبائل فون رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ملک آنے والے غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے لیے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم موجود ہے۔

اس اقدام کے تحت عارضی زائرین 120 دنوں تک اپنے ذاتی موبائل آلات کو رجسٹر کر سکتے ہیں، اور یہ سہولت ہر پاکستان کے دورے کے دوران حاصل کی جا سکتی ہے۔

یہ مفت رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ہے اور اسے سرکاری ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم پورٹل کے ذریعے مکمل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو