جلیانوالہ باغ قتل عام پر بننےوالی فلم "کیسری ٹو"توجہ حاصل کرنے میں ناکام

Apr 26, 2025 | 16:10:PM
جلیانوالہ باغ قتل عام پر بننےوالی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جلیانوالہ باغ قتل عام پر بننےوالی بالی ووڈ فلم "کیسری ٹو"ریلیزہوگئی،تاہم وہ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اکشے کمار، آر مدھاون اور اننیا پانڈے جیسی کاسٹ پر مبنی اس فلم کوجلیانوالہ باغ قتل عام کی برسی کے چند روز بعد 18 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے 23 اپریل کے اختتام تک پانچ دن میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کی ۔

"ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق اچھی کہانی ہونے کے باوجود فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور فلم کی 5 دن کی کمائی محض 38 کروڑ روپے رہی۔

فلمی تجزیہ نگاروں کی جانب سےخیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ فلم ایک ماہ کے اندر 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگی،دوسری جانب فلم میں اننیا پانڈے کی کمزور اداکاری پر بھی شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

"کیسری 2"کی مرکزی کہانی جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد برطانوی حکومت کے خلاف وکیل سی سن کرن کی عدالتی جنگ پر مبنی ہے،فلم میں اکشے کمار وکیل سی سن کرن جبکہ رام مدھاون ان کے مخالف یعنی برطانوی حکومت کے وکیل کے طور پر دکھائے دیے ہیں، فلم میں متعدد بار جلیانوالہ باغ قتل عام کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 10 سال بعدپردۂ سیمیں پرواپسی

اس فلم کی ہدایات کرن سنگھ تیاگی نے دی ہیں جبکہ اسے کرن جوہر کی فلم پروڈکشن کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے،فلم اکشے کمار کی 2019 کی مقبول فلم "کیسری" کا سیکوئل ہے۔

جلیانوالہ باغ قتل عام 13 اپریل 1919 کو امرتسر میں ہوا تھا، جہاں برطانوی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیاں برسا کر ان کا قتل عام کیا تھا۔