پہلگام فالس فلیگ آپریشن,بھارت کے اندر سے مودی حکومت کیخلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں

Apr 26, 2025 | 14:10:PM
 پہلگام فالس فلیگ آپریشن,بھارت کے اندر سے مودی حکومت کیخلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں.

رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

انہوں نے سوال اٹھایا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر سخت سکیورٹی کے باوجود یہ مسلح افراد کیسے داخل ہوئے، کارروائی کی، اور پھر کیسے غائب ہو گئے؟ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت کو بھارتی عوام کے ساتھ یہ مذاق بند کرنا ہوگا

انہوں نے پلوامہ واقعے کے محرکات پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کئی اہم سوالات اٹھائے، ان کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت صرف دکھاوے سے کام نہیں چلا سکتی، بلکہ اسے عوام کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔