پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کاحملہ

Apr 26, 2025 | 09:58:AM
پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کاحملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

نثار کھوڑو کو سکھر جلسے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے جیل روڈ پر مشتعل افراد نے گھیر لیا، نثار کھوڑو کے ساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور مقامی رہنما بھی گاڑی میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، سیاسی و عسکری قیادت شریک

پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتعل افراد نے ہاتھوں میں جیے سندھ قومی محاذ کے پرچم اٹھا رکھے تھے،انہوں نے نثار کھوڑو کی گاڑی کو دیکھتے ہی پھتراؤ کیااور گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں، کسی بھی سیاسی رہنما پر پتھراؤ اور لاٹھیاں برسانا شرپسندی ہے۔