روس یوکرین تنازعہ،امریکی ایلچی اور  ولادیمیر پوٹن   کی ملاقات تعمیری اور بہت مفید' قرار

Apr 26, 2025 | 00:03:AM
 روس یوکرین تنازعہ،امریکی ایلچی اور  ولادیمیر پوٹن   کی ملاقات تعمیری اور بہت مفید' قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں ایک ملاقات کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے 'امکان' پر تبادلہ خیال کیا۔کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نےگفتگو کو 'تعمیری اور بہت مفید' قرار دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ تین سالہ تنازعے میں جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں لیکن اب تک پوٹن سے کوئی بامعنی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ،امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے کریملن میں روسی رہنما کے ساتھ تین گھنٹے کی میٹنگ کی،  کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے اپنی بات چیت کے بعد کہا کہ روسی فیڈریشن اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تجدید کے امکان پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے گفتگو کو 'تعمیری اور بہت مفید' قرار دیا۔روس اور یوکرین نے ماسکو کے 2022 کے حملے کے آغاز کے بعد سے لڑائی کو روکنے کے لیے براہ راست بات چیت نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے