جنسی ہراسانی اسکینڈل، عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

Apr 26, 2023 | 23:35:PM
جنسی ہراسانی اسکینڈل، عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر عہدے سے فارغ
کیپشن: ڈبلیو ایچ او لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جونیئر برطانوی ڈاکٹر کی شکایت پر تحقیقات کے بعد ہراسانی کے الزام میں ایک سینئر ڈائریکٹر کو ملازمت سے سبکدوش کر کے اس کے خلاف مزید تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارسیا بال نے اس واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ٹیمو واکانیوالو کو عالمی ادارہ صحت سے اس وقت برطرف کیا گیا جب اس کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام سامنے آیا جس پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی روبعمل لائی گئی تھی۔بال نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ جنسی ہراسانی کا شکار ملازم ہے، کنسلٹنٹ یا پارٹنر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ کام کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی جنسی زیادتی قابل قبول نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ واکانیوالو عالمی ادارہ صحت کے سامنے اسےادارے کے سسٹم کے تحت برطرفی کے خلاف اپیل کر سکتا ہے، اگر اسے قبول نہیں کیا جاتا ہے تو وہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن میں ثالثی کمیٹی کے سامنے اپیل کر سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانوی ہیلتھ سروس کیلئے کام کرنے والی ڈاکٹر روزی جیمز نے گذشتہ سال اکتوبر میں ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ہراساں کئے جانے کی شکایت کی تھی۔