ماں کی خدمت نہ کرنے پر تین بھائیوں نے بیویوں کو بیک وقت طلاق دیدی

Apr 26, 2023 | 23:25:PM
ماں کی خدمت نہ کرنے پر تین بھائیوں نے بیویوں کو بیک وقت طلاق دیدی
کیپشن: طلاق پیپرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مصر کے معروف سیاحتی علاقے الاقصر میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو حیران کر دیا، اس علاقے میں تین سگے بھائیوں نے اپنی بیویوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی وجہ سے طلاق نامے تھما دیئے، الامارات الیوم کے مطابق الاقصر کمشنری کے جس قریے میں اجتماعی طلاق کا واقعہ پیش آیا وہ قدامت پسند مانا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو اپنی ماں کی خدمت مطلوبہ طریقے سے نہ کرنے پر طلاق دی ہے، تینوں بھائیوں کی بہن ہفتے میں دو دن اپنی ماں کی خدمت کیلئے آیا کرتی تھی تاہم اپنے شوہرکی بیماری کی وجہ سے وہ ان دنوں ماں کی خدمت کیلئے نہیں آ پا رہی تھی۔
طے پایا تھا کہ بھائیوں کی بیویاں والدہ کے مختلف کاموں میں مدد کریں گی، تینوں نے اپنی بیویوں کو اس حوالے سے تاکید کر دی تھی مگر عید کے موقع پر جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو محلے کی ایک بوڑھی خاتون ان کی ماں کو نہلا رہی تھی،یہ دیکھتے ہی تینوں آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
 انہوں نے اپنی بیویوں کے رشتہ داروں کو فون کر کے کہا کہ ان کی بیٹیوں کیلئے ہمارے یہاں کوئی جگہ نہیں اور وہ انہیں ہمارے یہاں سے لے جائیں، اجتماعی طلاق کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کو اس حوالے سے حیرانی ہوئی کیونکہ تینوں کی شادی کا یہ پہلا سال تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں ن لیگ کے وزرا آپس میں لڑپڑے