پاکستانی فلموں پر عمران اشرف کا ردعمل، ویڈیو وائرل

Apr 26, 2023 | 20:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی فلموں پر  معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ریلیز ہونے والے وسیم اکرام اور فواد خان کی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز کی گئی، جس پر معروف اداکار عمران اشرف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار عمران اشرف  کا کہنا تھا کہ  "فلم بہت اچھی ہے،اس کی کاسٹ فواد خان، وسیم اکرم اور میکال سب نے بہت اچھا کام کیا اور میں نے بہت انجوائےکیا"۔فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ"ابھی ایک ہی فلم دیکھی ہے جب باقی دیکھوں گا تو رائے کا اظہار کروں گا"۔

انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے عید کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو  گھر شیر خورمہ خانے کی دعوت دے دی، اداکار نے کہا کہ "آپ ابھی میرے گھر چلے میں آپکو شیر خورمہ کھیلاتا ہوں"، جبکہ صحافی کے سوٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ" آپکا سوٹ بہت پیار اہے"۔