’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ایکٹ 2023 سپریم کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ ’پریکٹس اینڈ پروسیجر‘ایکٹ 2023 کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔
مقامی وکیل شاہدرانا نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ازد خود نوٹسزمیں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں۔
ضرور پڑھیں :چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا
موقف اختیارکیا گیا کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل چیف جسٹس کاانتظامی اختیارہے،موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پرقدغن لگانےکے مترادف ہے۔استدعاکی گئی کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 کو کالعدم قراردے۔