چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا

Apr 26, 2023 | 10:21:AM
چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کا بینچ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقررتمام مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔چیف جسٹس کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے ابتدائی کاز لسٹ میں بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقررتھے۔

ضرور پڑھیں :وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں: شیخ رشید نے صدر کو خط لکھ دیا

سپریم کورٹ کےبنچ نمبردوکے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی۔جسٹس سردار طارق مسعود اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔

بنچ نمبردو کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس امین الدین خان پرمشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بنچ نمبردوکے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔


چیف جسٹس کا بینچ خرابی صحت کے باعث ڈی لسٹ ہوا،چیف جسٹس  بخار،جسم درد اور فلو کا شکار ہیں،چیف جسٹس گزشتہ روز اپنے گائوں میں تھے،چیف جسٹس صحتیاب ہونے پر دوبارہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔