لیبیاکے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنےسے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق

Apr 26, 2023 | 01:02:AM
لیبیاکے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنےسے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق
کیپشن: ڈوبتا شخص، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے، ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ سے مزید لاشیں نکالے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حادثے کے شکار ہونیوالی کشتیوں میں یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441 تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جو تین ماہ کے عرصے میں گزشتہ چھ سالوں میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دس سال قبل سمندر میں پھینکا گیا آٹھ سالہ بچی کا پیغام موصول