بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کورونا میں مبتلا

Apr 26, 2021 | 23:18:PM
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کورونا میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اداکارہ نے بھی اس کی تصدیق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرکردی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرا علاج جاری ہے، مدعاﺅ ں سے صحت یابی کے دعاﺅ ں کی اپیل ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لئے یہ انتہائی مشکل وقت ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب نے آٹے کی قیمت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا