بھارت پر مشکل وقت ،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مالدیپ میں سیر سپاٹے

Apr 26, 2021 | 11:00:AM
بھارت پر مشکل وقت ،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مالدیپ میں سیر سپاٹے
کیپشن: بالی ووڈ سٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ انڈسٹری کا جوڑا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور مالدیپ سے خاص لمحات گزار کر  واپس بھارت لوٹ آئے ہیں ، انکے مداح ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں تباہ کن کرونا لہر کے مشکل وقت میں اپنے دیس کو چھوڑ کر باہر بھاگ گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے ائیرپورٹ پر ان کی تصویر کھینچ کر  کیپشن دیا کہ ’لو برڈز‘ اپنے مالدیپ میں تعطیلات گزار کر واپس آگئے ہیں۔  اس تصویر کے شیئر کرتے ہی لوگوں کے رد عمل سامنے آنے لگے ۔ دراصل لوگ انہیں اس مشکل گھڑی میں باہر گھومنے جانے کی وجہ سے ٹرول کر رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کا یہ خوبصورت جوڑا  عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ چھٹیاں منانے نکلے تھے۔ روزانہ کی مصروف زندگی سے دور کچھ وقت آرام پانے کا اس سے اچھا طریقہ کیا ہو سکتا ہے ۔ یہ دونون بالی ووڈ سٹار سمندر کنارے بہترین وقت گزارنے کیلئے مالدیپ روانہ ہوئے تھے۔ مشہور فوٹو گرافر وائرل بھیانی نے شہر کے ہوائی اڈے پرپہنچ کر کیمرے میں کپل کی تصویر کو قید کرلیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر چرچا کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے  کہ کچھ دن پہلے ہی اداکار رنبیر کپور اور ڈٓائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد سنجے نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ۔ وہ اپنی اگلی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی شوٹنگ میں مصروف تھے ۔ یہ خبر آنے کے بعد فلم اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا ، لیکن اب عالیہ کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ کام پر واپس لوٹ چکی ہیں ۔خیال رہے کہ حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے یوم پیدائش کا جشن منایا تھا ، جس میں عالیہ بھٹ بھی نظر آئی تھیں ۔ اسی موقع پر فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا ۔ اس ٹیزر میں عالیہ بھٹ کے کیریئر کا اب تک کا سب سے جاندار  روپ شائقین کو دیکھنے کو ملا ۔ ایک منٹ 30 سکینڈ کے ٹیزر نے ایک اچھا تاثر چھوڑا ہے جس کو دیکھ کر ہرکوئی عالیہ بھٹ کی تعریف کررہا ہے ۔رنبیر اور عالیہ کی مالدیپ روانگی پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی کورونا سے متاثرہ عوام کی مدد کے بجائے چھٹیاں منانے ملک سے باہر جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 22 افراد کو  کورونا وائرس سے متاثر کرنے والے شخص  گرفتار