فردوس عاشق اعوان چھٹی کے دن معالج بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معالج کا روپ دھار لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اتوارکی چھٹی کے دن اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ویکسی نیشن کےعمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات دیں۔یاد رہےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے متعدد بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن بھی کی، سینٹر پر موجود بزرگ شہری ان کے اس عمل سےمتاثر ہوئے اور انہیں دعائیں دیں۔
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ وہ صحافی برادری کے لیے بھی ویکسی نیشن کا اعلان کریں گی اوراپنے ہاتھوں سےصحافیوں کی ویکسی نیشن بھی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھروں پر کرنے کا فیصلہ