سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ،نئے منصوبوں شامل کئے جائینگے،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا مقصد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت یعنی عوام کو بااختیار بنا کر معیشت کے “سافٹ ویئر” کو مضبوط کرنا ہے ،ے سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کل بیجنگ میں 14 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پروفیسر احسن اقبال نےکہا ہے کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے ،جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا ،سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ہے،14 ویں جے سی سی میں نئے منصوبوں اور تعاون کے نئے شعبے شامل کیے جائیں گے، 14 ویں جے سی سی پیک فیز ٹو کے آغاز کا پلیٹ فارم ہے : جے سی سی میں سی پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوگا، جے سی سی میں سی پیک کو حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری میں بدل رہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی نےمزید کہا کہ سی پیک 2 میں نوجوان مرکزی کردار میں، عوام رہنما، برآمدات محرک قوت ہوں گے ،سی پیک فیز ٹو نوجوانوں کی صلاحیتوں، ہنر اور جدت پر مبنی ہوگا،پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے میں امید اور خوشحالی کی ضمانت ہے ،سی پیک 2.0 محض ایک انفراسٹرکچر پروگرام نہیں، یہ جامع ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے ایک اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین، دنیا کا سب سے اونچا فولادی پل رواں ہفتے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا