سیاسی بیان؛آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کردی

Sep 25, 2025 | 19:16:PM
سیاسی بیان؛آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کی سرزنش کردی
کیپشن: سوریا کمار یادیو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے سیاسی بیان دینے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی سرزنش کردی۔

ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادیو کی  متنازع بیان پر آئی سی سی حکام کے سامنے سماعت ہوئی،بھارتی کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی،آئی سی سی نے بھارتی کپتان کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان جمعہ کو پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا