بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی سے متعلق اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی لگانے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ، عدالت نے پی ٹی اے کو دی گئی درخواست کی تفصیل طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو کب اور کس نوعیت کی درخواست دی گئی تھی، اور وہ کب ادارے کو موصول ہوئی؟ عدالت نے متعلقہ تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ کم عمر بچے سوشل میڈیا پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں: اسحاق ڈار
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بچوں کے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے۔