بھارت کو صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہوسکی

Sep 25, 2025 | 10:27:AM
بھارت کو صاحبزادہ فرحان کی سیلیبریشن ہضم نہ ہوسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جاری ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچز میں کارکردگی سے زیادہ تنازعات خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کا سپورٹ مین اسپرٹ بھول جانے سے لے کر فخر زمان کے غلط کیچ آؤٹ تک، یہ تنازعات متعلقہ فورمز پر باقاعدہ شکایات کی صورت بھی درج کرائے گئے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ہے۔

شکایت میں بھارتی بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کی جانب سے ففٹی سکور کرنے پر اپنائے گئے جشن کے انداز پر اعتراض اٹھایا ہے۔

اس کے علاوہ سپر فور مرحلے کے دوران حارث رؤف پر بھی ’’اشتعال انگیز اشارے‘‘ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

حارث رؤف نے بھارتی تماشائیوں کی ہلڑ بازی کے جواب میں ہاتھ سے ‘چھ’ اور ‘صفر’ کا اشارہ کیا تھا جس پر بھارتی بورڈ نے اعتراض اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی کپتان سوریاکمار کیخلاف کارروائی کا امکان

پاکستانی فاسٹ بولر کے اس اشارے نے بھارتیوں کو مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ دلا دی جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی طیاروں کو دھول چٹا دی تھی، ڈاگ فائیٹ میں انڈیا نے چھ طیارے کھوئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے بدھ کے روز ای میل کے ذریعے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی ہے۔

اگر کونسل نے شکایت کو میرٹ پر سمجھا تو حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کو وضاحت جمع کرانے کے لیے نوٹس بھیجے جائیں گے۔

الزامات کی تحریری طور پر تردید کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔

یاد رہے کہ بھارت کا یہ اقدام پی سی بی کی جانب سے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو کے خلاف شکایت درج کرانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

سوریا کمار نے چودہ ستمبر کو ہونے والے میچ میں آپریشن سندور اور پہلگام حملے کا ذکر کر کے کھیل میں سیاست لانے کی کوشش کی تھی۔