یمن سے حوثیوں کا اسرائیل پر ڈرون حملہ،2 اسرائیلی ہلاک،20 زخمی

Sep 25, 2025 | 09:31:AM
 یمن سے حوثیوں کا اسرائیل پر ڈرون حملہ،2 اسرائیلی ہلاک،20 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یمن سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈورن حملے میں دو افراد ہلاک اور 20 اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ حملے کی فوٹیج جاری کردی گئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں۔

 ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، جبکہ دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔

مزیدپڑھیں:انٹرنیٹ پر ذاتی ڈیٹا محفوظ بنانے کا آسان طریقہ

 اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے دو انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تھے جو ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔

 اسرائیل کے چینل 12 کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایلات کے میئر ایلی لنکری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ”حوثیوں کو سختی سے جواب دیا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حوثی حملے ایلات کی بندرگاہ کی آپریشنز کو متاثر کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حملے کو روکنے کی کوششیں کی گئی تھیں، لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

اسرائیلی اخبار ”اسرائیل ہیوم“ نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام ڈرون کو روکنے میں ناکام رہا۔