مشاورت مکمل، مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

Sep 25, 2023 | 21:29:PM
مشاورت مکمل، مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک)مسلم لیگ ن کی قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی۔مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چار روز لندن قیام کیا ،مریم نواز نے گزشتہ روز اپنی صاحبزادی کی یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا ،سابق وزیراعظم شہباز شریف ، ملک احمد خان ، بلال یاسین ، عابد شیر علی ، اسحاق ڈار بھی رواں ہفتے پاکستان روانہ ہونگے۔

لیگی رہنما نواز شریف کی فقیدالمثال استقبال کی تیاری کریں گے ،نواز شریف21 اکتوبر کو لندن سے لاہور روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 نومبر کو انتخابات ، الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا