سندھ کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ  کا اعلان

Sep 25, 2023 | 19:17:PM
سندھ کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ  کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ کے 21 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کی تاریخ  کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ سندھ  میں886 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات  5 نومبر کو ہوگا،میونسپل کارپوریشن ٹائون کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے خالی مخصوص نشستوں کے شیڈیول کا بھی اعلان کردیا،کراچی کے ساتوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

خالی نشستوں پر براہ راست 74 نشستیں  جبکہ 812مخصوص  نشستوں پر انتخاب کیا جائے گا،یوسی چیئرمین 9 اور وائس چیئرمینوں کی 16 نشستوں ،ضلع کونسلرز 8 اور وارڈ کونسلرز 41 نشستوں پر انتخاب ہوگا ،اقلیتوں کے 310 اور خواتین کی 176 نشتیں خالی،خواجہ سرائوں کی  161 نوجوانوں  کی 119 نشستیں خالی،جبکہ کسان مزدور کی 16 خالی نشستوں پر بھی انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر رکھنے والوں کیلئے بری خبر، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ کراچی میں میئر مرتضی وہاب اور ڈپٹی سلمان عبداللہ مراد کے لیئے نشستیں خالی کی گئیں،میئر اور ڈپٹی میئر کے لیئے خالی کردی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔