بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

Sep 25, 2023 | 10:47:AM
بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر    خاور مانیکا کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دوبئی جاتے ہوئے پکڑا جس کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے انہیں گرفتار کر لیا، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ خاور فرید مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز  تعمیرات کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے،خاور مانیکا پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیرکرنے کا الزام ہے اور ان کے خلاف ڈپٹی کمشنر کےریفرنس پرانکوائری کررہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خاور مانیکا امارات ائیر لائن سے دوبئی جا رہے تھے ،خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی بنا پر ان کو روکا گیا ہے،خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرا رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی چور قومی مجرم، ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری

دوسری جانب ضلع کچہری لاہور نے خاور مانیکا کا ایک روزہ رہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاور مانیکا کا راہدری ریمانڈ منظور کیا۔ 

اینٹی کرپشن نے خاور مانیکا کو ضلع کچہری میں پیش کیا۔ عدالت نے کل متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔