ن لیگ کی قائدین کی دوسری اہم بیٹھک لندن میں شروع

Sep 25, 2022 | 18:29:PM
مسلم لیگ ن، قائدین، دوسری اہم بیٹھک، لندن میں شروع،
کیپشن: نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائدین کی دوسری اہم بیٹھک لندن میں شروع ہو گئی ،اجلاس سلمان شہباز کے گھر پر ہو رہا ہے جس کی قیادت مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، سلمان شہباز اور حسن نواز شامل ہیں۔اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار کی وطن واپسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار کو پاکستان میں حکومت اور پارٹی سمیت دیگر ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی لیگی قائدین کی سلمان شہباز کی رہائشگاہ پر طویل مشاورت ہوئی تھی جس میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، آج کی نشست میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آڈیو کی ڈارک ویب پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ چکی ہے، فوادچودھری