وزیراعظم کی آڈیو کی ڈارک ویب پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ چکی ہے، فوادچودھری

Sep 25, 2022 | 18:06:PM
پی ٹی آئی رہنما، فواد چودھری، وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک ، تشویشناک ہے،
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہناہے کہ وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک ہونا تشویشناک ہے،وزیر اعظم کا آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے ،ڈارک ویب پر آڈیو کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ چکی ہے۔
پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیک ہوئی ہے اس پر بڑی تشویش ہے، ایک سو پندرہ گھنٹوں کی گفتگو لیک ہوئی ہے اس پر بڑی تشویش ہے ڈارک ویب پر موجود ہے جس پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے۔
سابق وزیر کا کہناتھا کہ دنیاکی سات ایٹمی طاقتوں میں شامل ملک کے وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ساڑھے تین لاکھ ڈالر میں دستیاب ہے،اس گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ فیصلے لندن میں ہو رہے ہیں،فوادچودھری نے آڈیوپر کہا کہ مریم نواز شہباز شریف سے یہ مطالبہ کر رہی ہیں انکے داماد کی جو مشینری ہے اسکو انڈیا سے آنے دیا جائے،آگے سے جواب آ رہاہے کہ یہ سیاسی مسئلہ بن جائے گا اور تحریک انصاف اس پر بڑی تنقید کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مریم نواز باہر کہتی ہیں کہ تیل کی قیمت نہیں بڑھنی چاہئے لیکن وہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ قیمتیں بڑھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،سارا گند انہوں نے مفتاح اسماعیل پر ڈال دیا ہے مفتاح اسماعیل نے انکی بڑی خدمت کی ہے،جس طرح مفتاح اسماعیل کو بے عزت کیا جارہا ہے اب اسحاق ڈار کو لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن تین وکٹیں ہیں جن کو گرا دیں گے ، سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر انتخابات کی تاریخ اور سائفر کی تحقیقات کرائی جائیں تو اسمبلی میں واپس آ جائیں گے۔ان کاکہناتھا کہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں،بغیر فساد کے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں جو ہمارا ٹارگٹ ہے۔
حامد خان کے بیان کے حوالے سے ان کاکہناتھا کہ جس وقت اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی ہو رہی تھی حامد خان صاحب کہاں تھے اگر وہ آ گے ہیں اور لڑنا چاہتے ہیں تو ہراول دستے میں آئیں اور اپنی پوزیشن دیں ،ان کاکہناتھا کہ ہم نے بڑے مشکل ترین وقت دیکھیں ہیں لیکن ہم کھڑے رہے ہیں ،نئے نئے لوگ کامیابی دیکھ کر جس گھوڑے پر چڑھنا چاہتے ہیں چڑھ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی جنرل قمر باجوہ سے ملاقات