مختلف واقعات میں فائرنگ سے کار سوار اور ڈاکو ہلاک

Sep 25, 2022 | 09:43:AM
مختلف واقعات میں فائرنگ سے کار سوار اور ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے عوامی مرکز کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد کار میں موجود مقتول کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول کی شناخت 30 سال کے عفان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سارہ قتل کیس، سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

دوسری جانب کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ویسٹ ہارف جناح برج کےقریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بفرزون میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو اہل علاقہ نے پکڑ لیے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر  اہل محلہ کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔