یہ ہوتی ہے سزا۔۔طالبان نے اغوا کاروں کو مار کر ان کی لاشیں چوراہوں پر لٹکا دیں

Sep 25, 2021 | 19:38:PM
ہرات۔شہر۔اغواکار۔طالبان ۔فورس
کیپشن: اغوا کار کی لٹکتی لاش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغان صوبہ ہرات میں طالبان فورس نے چار اغوا کاروں کو فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیا اور بعدازاں ان کی لاشیں شہر کے مختلف جوراہوں پر کرین سے لٹکا دیں۔ہر لاش کے ساتھ چپکائے کاغذ پر تحریر درج کی گئی کہ یہ سزا ہے اس شخص کی جو اغوا کرتا ہے۔
 طالبان فورس نے مغوی باپ بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرلیاتاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک طالب اور ایک شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔مقامی و غیرملکی میڈیا کے مطابق ہرات شہر میں گزشتہ روزچار اغوا کاروں نے باپ بیٹے کو اغو ا کیا تھاجس پر طالبان فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا۔ بتایاجاتا ہے کہ اغوا کاروں اور طالبان فورس کے اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چاروں اغوا کار ہلاک کردیئے گئے جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک طالب اور ایک شہری بھی زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق دونوں مغوی باپ بیٹے کو اغو کاروںکے چنگل سے بحفاظت چھڑالیا گیا ۔طالبان فورس نے مقامی لوگوں سے کہا کہ چار اغوا کاروں نے باپ بیٹے کو اغوا کرلیا تھا اور یہ مقابلے میں مارے گئے تھے ۔ان کی لاشیں لٹکا کر یہ سزادی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔دنیا کورونا فری کب ہوگی۔۔موڈرونا کے سی ای او نے خوشخبری سنا دی