افغانستان:شراب بیچنےوالوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن،35 افراد گرفتار 

Sep 25, 2021 | 10:49:AM
افغانستان, شراب, بیچنے, جرم ,گرفتار ,افراد
کیپشن: افغانستان میں شراب بیچنے کے جرم میں گرفتار ہونیوالےافراد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر  جوز جان میں شراب بیچنے کے جرم میں35 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

امارت اسلامی اردو  کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے شراب پینے اور بیچنے پر سخت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ جوزجان میں مقامی حکومت کے اہلکاروں نے شراب بیچنے کے جرم میں 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے افغان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کے دوران کابل میں امارت اسلامی نے شراب کی 200 دوکانیں بند کر دیں اور 250 افراد کو  گرفتار  کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کی جبری تدفین،جنیوا میں سڑک پر لیٹ کر لوگوں کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل