جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان

Oct 25, 2025 | 21:03:PM
جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جس چادر پر انڈا پھینکا گیا تھا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ چادر فروخت ہونے سے ملنے والی رقم شوکت خانم سپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چادر کی رقم پی ٹی آئی کے چاہنے والے اوورسیز بھائی نے شوکت خانم اسپتال کو بھجوا دی ہے۔ اور یہ چادر اب انہیں بھیج دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق ان خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ اور ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاجاً یہ عمل کرنے پر مجبور ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ان خواتین کا تعلق خیبر پختونخوا سے آئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے تھا۔ جو اپنے مطالبات کے سلسلے میں راولپنڈی میں احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل فرنچائز کے نئے معاہدوں کی تیاری