پیپلز پارٹی وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئےمتفق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کےمعاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کےاہم اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پراتفاق کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق زرداری ہاوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی پاکستان کا انتہائی اجلاس ختم ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی تبدیلی کی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے متفق ہے اور اس حوالے سے ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلیے نمبر گیم مکمل ہے۔
علاوہ ازیں،اجلاس میں وزیراعظم کی ممکنہ تبدیلی کے بعد وزیراعظم کے نام پر بھی مشاورت کی گئی،پیپلز پارٹی آج صدر زرداری کو مشاورت میں سامنے آنیوالی تجاویز سے آگاہ کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری یاسین، چوہدری لطیف اکبر اور سردار یعقوب وزیراعظم کیلیے مضبوط امیدوار ہے۔
قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے ۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں،آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آفیشلی ہمیں آگاہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ دہلی:فضا میں آلودگی نے ڈھیرے جما لئے،آنکھوں کی جلن اور سانس کی بیماریاں