بھارتی سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Oct 25, 2025 | 17:30:PM
بھارتی سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار ستیش شاہ  74 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ،   فلم ساز اشوک پنڈت کے مطابق ستیش شاہ کی موت گردوں کے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اشوک پانڈت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔

ویڈیو پیغام میں اشوک پانڈت نے کہاکہ میں نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے دوست، شاندار اداکار ستیش شاہ اب اس دنیا میں نہیں رہے انہیں گھر میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی میت کو جلد باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستیش شاہ کا انتقال بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے،میں نے ان کے ساتھ بہت کام کیا۔ وہ صرف بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ ایک نہایت عمدہ انسان بھی تھے۔

ستیش شاہ نے اپنے فنی کیریئر میں "جانے بھی دو یارو"، "سارابھائی ورسز سارابھائی"، "میں ہوں نا" اور "اوم شانتی اوم" سمیت کئی مشہور فلموں اور ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔
 

یہ بھی پڑھیں :نادیہ خان کا نوجوانوں کو ڈکی بھائی کیس سے سبق سیکھنے کا مشورہ