آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء    

Oct 25, 2025 | 12:24:PM
آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء    
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔

کپتان فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:بگ بیش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ  کا اہم بیان آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے 7 میں سے 3 میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ 4 میں اسے شکست ہوئی۔