گوجرانوالہ: تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہداقبال رانا )حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پرتیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب پر شارٹس کے لئے نیا ٹائمر فیچر متعارف
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔