یورپی یونین کا یوکرین کی 2 سال تک مالی معاونت پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یورپی رہنماؤں نے آئندہ دو سال کے لیے یوکرین کی ’مالی ضروریات‘ پوری کرنے پر اتفاق کیا ہے کہ لیکن روس کے منجمد شدہ اربوں یورو مالیت کے اثاثوں سے یوکرین کی مالی مدد کا معاملہ مؤخر ہو گیا ہے۔
روس کے 140 ارب یورو مالیت کے اثاثوں کے استعمال کا فیصلہ برسلز کی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے خدشات کے سبب دسمبر تک مؤخر ہو گیا ہے۔
یہ متنازع اقدام روس کے خلاف عائد پابندیوں کی ایک کڑی ہے جس کے مقصد کریملن کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کو نشانہ بنانا ہے۔
برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر غور کیا کہ کیسے روس کے اربوں یورو مالیت کے منجمد شدہ اثاثوں سے یوکرین کی مدد کی جا سکے۔
یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ روس کے اثاتے اُس وقت تک غیر منجمند نہیں ہوں گے جب تک روس یوکرین کے خلاف جنگ بند نہ کر دے اور جنگ سے ہونے والی تباہی کا یوکرین کو معاوضہ ادا کرے، یورپی رہنما چاہتے ہیں کہ دسمبر تک اس معاملے پر کوئی معاہدہ طے پا جائے۔
دوسری جانب یوکرین کے معاملے پر لندن میں جمعے کو ایک اجلاس ہو رہا ہے جس میں برطانوی وزیراعظم دیگر یورپی رہنماؤں پر زور دیں گے یوکرین کو طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل دیے جائیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اس اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل بھی لندن کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :بل گیٹس کی انڈین شوبز انڈسٹری میں انٹری