سونا مزید سستا، پاکستانیو ں کی چاندی ہو گئی

Oct 25, 2023 | 15:03:PM
سونا مزید سستا، پاکستانیو ں کی چاندی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) پاکستانی معیشت مستحکم ہونے لگی ، ڈالر کی قر میں کمی کے بعد پیٹرول سستا ہونے سے اشیائےخوردونوش   کی قیمتوں میں بڑی کمی نظر آئی تو دوسری جانب سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

صرافہ بازار میں سونے کے پریمیم کے اضافی ریٹ میں کمی ہوئی  ہے ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 1995 ڈالر فی اونس پر آگئی ، دوسری جانب پاکستان میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونا 2 لاکھ 8 ہزار 450 روپے فی تولہ ہو گیا، دس گرام سونا 643 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 712 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی 2550 روپے پر ہی برقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے سے جلد جان چھڑو الی جائے، نجکاری کمیشن کی رپورٹ