پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی 

Oct 25, 2022 | 19:25:PM
پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی 
کیپشن: پی ٹی آئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کے حوالے سے دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ، متعدد سینئر قائدین سمیت استعفیٰ دینے والے 2 درجن سے زائد ارکان قومی اسمبلی ایوان میں واپس جانے کے حامی ہیں،قومی اسمبلی میں واپس جانے کے خواہشمند ارکان کے اصرار پر پارٹی میں تین مرتبہ اس معاملے پر بحث کی جاچکی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دینے کے باوجود تحریک انصاف کے متعدد ارکان بیرون ملک جانے والے وفود میں نام شامل کرنے کیلئے رابطے کرتے رہتے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے والی تحریک انصاف کی ایک رکن نے بیرون ملک جانے والے وفد میں نام شامل نہ کرنے پر ایک اعلیٰ افسر کے خلاف ہراسگی کی درخواست دے رکھی ہے،قومی اسمبلی میں واپس جانے والے اراکان کا موقف ہے کہ اسمبلیوں سے غیر حاضر رہ کر چیئرمین نیب کی تقرری میں حکومت کو واک اوور دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق  حامی ارکان کا موقف ہے کہ نگران حکومت کے تقرر میں کردار ادا کرنے کیلئے تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس چلے جانا چاہیے۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلی میں واپس جانے کے حامی اراکین کو مشروط حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔

عمران خان کا موقف ہے کہ اگر حکومت قبل از وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے تو انتخابی عمل کی تفصیلات طے کرنے کیلئے  اسمبلی واپس جا سکتے ہیں،مشاورت کے بعد اصولی فیصلہ کیا جائے گا۔