کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے کیا رکھ دیا گیا؟ جانئے

Oct 25, 2022 | 18:08:PM
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے کیا رکھ دیا گیا؟ جانئے
کیپشن: نیشنل کرکٹ سٹیڈیم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا نام  تبدیل کر کے"نیشنل بینک کرکٹ ایرینا" رکھ دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے نام کے حقوق کے لیے ایک پانچ سالہ ایم او  یو قرار پایا ہے جس کے مطابق نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اب نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے نام سے جانا جائے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین، رمیز راجہ نے کہا، ’’میں نیشنل بینک آف پاکستان کو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ نیشنل بینک کا پی سی بی کے ساتھ دوبارہ اشتراک ایک اچھی خبر ہے کیونکہ یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ باوقار تنظیمیں پاکستان کرکٹ برانڈ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ اپنے لیے اس میں بہت زیادہ اہمیت دیکھتے ہیں۔