لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بحال

Oct 25, 2022 | 18:01:PM
 لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بحال
کیپشن: بلدیاتی انتخابات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور حب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بحال ہو گیا۔

الیکشن کمیشن  کے مطابق حب علیحدہ ضلع بننے کے باوجود پرانی حلقہ بندیوں پر ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے،یکم نومبر سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی،حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی ۔

بلوچستان کے 32 اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات  کے شیڈول  مطابق مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی،بلوچستان کے 32 اضلاع کی لوکل کونسل کے ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے. 

خیال رہے کہ ضلع لسبیلہ میں سیلاب کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔