جرمن فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کاطبی معائنہ لازمی قرار

Nov 25, 2025 | 23:42:PM
جرمن فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کاطبی معائنہ لازمی قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی میں دو تہائی شہریوں نے فوجی خدمات کے لیے مردوں کے لازمی طبی معائنے کے حکومتی منصوبے کی حمایت کر دی،سروے میں 62 فیصد افراد نے حمایت 31 فیصد نے مخالفت کی جبکہ باقی 7 فیصد نے رائے نہیں دی۔

جرمنی کے حکمران اتحاد نے گزشتہ ہفتے فوجی بھرتی کے قوانین میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے، اس منصوبے کے تحت فوجی خدمات کے لیے جرمن نوجوانوں کی اہلیت جانچنے کے لیے طبی معائنہ کرانا لازمی ہوگا۔

 واضح رہے کہ جرمنی میں لازمی فوجی خدمات 2011 میں معطل کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :لیبر فورس سروے کے نتائج جاری، پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے روزگار