کراچی کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شہر قائد کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دے دیا۔ جس نے چڑیا گھر کی رونقیں بحال کر دیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر کے تینوں بچے صحت مند ہیں۔ اور فی الحال تینوں بچوں کو ان کی ماں کے ساتھ علیحدہ پنچرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے چڑیا گھر میں مزید جانوروں کے یہاں بھی بچوں کی ولادت متوقع ہے۔ جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش اس بات کا ثبوت ہے کہ چڑیا گھر کا ماحول جانوروں کے لیے موزوں ہے۔
پیدائش کے فوراً بعد چڑیا گھر کے ان ہاؤس ویٹنری ڈاکٹر نے شیرنی کے بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرنی کے بچوں کو فی الحال عوامی نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔ تاکہ انہیں کسی قسم کے دباؤ یا خلل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Three lion cubs have been born at the Karachi Zoo, marking a delightful new addition to the facility.
— 24 News HD (@24NewsHD) November 25, 2025
The Mayor of Karachi shared a video of the newborn cubs on social media. In the footage, the lion cubs can be seen playfully moving around with their mother.#24news pic.twitter.com/YePf5yZ9sf
یہ بھی پڑھیں:رات گئے زلزلے کے خوفناک جھٹکے !