سکردو میں درجہ حرارت منفی 10ریکارڈ،دیگر حصوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان

Nov 25, 2025 | 19:43:PM
سکردو میں درجہ حرارت منفی 10ریکارڈ،دیگر حصوں میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)ملک میں سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے تاہم  بارشیں نہ ہونے کے باعث لوگ موسمی بیماریوں کا شکار ہیں ،تاہم پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔تاہم پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان  ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سردخشک رہنے کا امکان ۔ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،جہلم، فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند / سموگ پڑنے کا امکان  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح میں سرد رہنے کا امکان  ہے۔

کشمیر اور   گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  سکردو منفی 10 ، لہہ منفی 09، گلگت منفی 06،کوئٹہ منفی 04،زیارت، قلات،بابوسر ،گوپس ،استورمنفی 03 ، بگروٹ اور دیرمیں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی؟ شیڈول جاری ہو گیا