لیسکو کا نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کیخلاف ریکوری مہم، اقساط پر پابندی لگا دی

Nov 25, 2025 | 12:05:PM
 لیسکو کا نادہندہ نجی و سرکاری اداروں کیخلاف ریکوری مہم، اقساط پر پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)لیسکو نے نادہندہ نجی و سرکاری محکموں اور اداروں کیخلاف ریکوری مہم، اقساط پر پابندی لگا دی گئی

 ذرائع کے مطابق کرنٹ بلز پر اقساط کی سہولت نہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،صارفین کو صرف بقایا جات کی مد میں اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیپرا قوانین کے مطابق صارفین کو ایک سال میں صرف دو مرتبہ اقساط کی سہولت میسر ہے،لیسکو نے واجبات کی وصولی کے لئے صارفین کو بقایاجات پر تین اقساط کی سہولت دی ہے۔
 ذرائع کے مطابق ریکوری اہداف کے حصول کے لئے رواں ماہ کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنا شروع کر دیئے گئے،لیسکو نے سرکاری، کمرشل اور صنعتی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا لاہور میں ’ایجوکیشن آن ویل‘ کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کا حکم
 ذرائع کے مطابق لیسکو نے کنکشن منقطع کر کے واجبات کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔