شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع

Nov 25, 2023 | 11:33:AM
شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کیلئے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کیلئے تیار تھے۔