کراچی، شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11افراد جاں بحق، متعدد زخمی, درجنوں دکانیں جل گئیں

Nov 25, 2023 | 10:16:AM
کراچی، شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11افراد جاں بحق، متعدد زخمی, درجنوں دکانیں جل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے اموات کی تعداد11 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں 

فائر بریگیڈ حکام  کے مطابق آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جبکہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

فائراینڈ ریسکیو کمانڈر کے مطابق آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جاں بحق اورزخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے  ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔ 

حکام نے بتایا ہے کہ  دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے  7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں, آگ عمارت کے چوتھے فلورپر لگی  ہے جو تیزی سے پھیلی  اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے ، 8 فائر ٹینڈرز اور 2سنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے 30سے 35 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم خدشہ ہے کہ عمارت میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ چھت پر رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی۔

 فائر وہیکل کو پانی پہنچانے کے لیے دو باؤزر بھی مصروف عمل ہیں، آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، ایک فلور پر کولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔