فٹبال ورلڈ کپ، سینیگال سے شکست ،میزبان قطر ایونٹ سے باہر

Nov 25, 2022 | 23:57:PM
فٹبال ,ورلڈ کپ، سینیگال , شکست ،میزبان ,قطر, ایونٹ
کیپشن: فٹبال ورلڈ کپ کے کھلاڑی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر کے گروپ میچ میں سینیگال نے میزبان قطر کو 1-3 سے شکست  دیکر ورلڈکپ سے  باہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  میزبان قطر کے مسلسل دو میچز ہارنے کے باعث ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ،گروپ اے کے اس اہم ترین میچ میں سینیگال اس فتح کے بعد 4 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جس نے 2 میچز میں صرف 1 میں فتح اپنے نام کی ۔

دوسری طرف قطر کو پہلے میچ میں ایکواڈور نے 0-2 سے مات دی تھی ،قطر کو اب نیدرلینڈ کا سامنا کرناہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 29 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔