اے این ایف کی کارروائی، ملزم سے 12 ہزار سےزائد نشہ آور گولیاں برآمد

Nov 25, 2022 | 11:18:AM
اے این ایف کی کارروائی، ملزم سے 12 ہزار سےزائد نشہ آور گولیاں برآمد
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹی نارکوٹکس فورس اور ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی کے دوران لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تھائی لینڈ جانے والے جہلم کے رہائشی کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے 12205 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ایک دوسری کارروائی میں اے این ایف اور پنجاب رینجرز کی واہگہ کے قریب مشترکہ کارروائی کے دوران  گوجرانوالہ کے رہائشی ملزم سے 1 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: زرعی زمین کا جھگڑا، دو بھائی جاں بحق ایک شدید زخمی

اس کے علاوہ مختلف کارروائیوں میں تربت گوادر ہائی وے کے قریب 30 کلو ہیروئن اور دالبندین سے 850 لیٹر ہیروئین بنانیوالا کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔

مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔