خواتین وکلا کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کا ڈے کیئر سنٹر بنانے کا منصوبہ،خواتین وکلا وکالت کیساتھ ساتھ اپنے شیر خوار بچو کی دیکھ بھال بھی کرسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین وکلا کی سہولت کیلئے ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیرخوار بچوں والی خواتین وکلا اس ڈے کیئر سینٹر سے مستفید ہو سکیں گی۔
سیکرٹری ہائیکورٹ بار خواجہ محسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈے کئیر سنٹر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ خواتین وکلا اپنے شیرخوار بچوں کے نام ہائیکورٹ بار کے ایڈمن آفس میں درج کرا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن اشٹام پیپرسسٹم شروع
شیرخوار بچوں کی نام رجسٹرڈ ہونے کے بعد جلد ڈے کئیر سنٹر کا قیام عمل میں لائیں گے، خواتین وکلا نے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکالت کیساتھ ساتھ وہ شیرخوار بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ کلینک پربھاری جرمانہ عائد