چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر کس وجہ سے ہلاک ہوا،جان کرآپ کو بھی دکھ ہوگا

Nov 25, 2021 | 10:46:AM
ناباب ،سفید شیر،کراچی،چڑیاگھز،ہلاک
کیپشن: نایا ب سفیدشیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر بھوک اور بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے  چڑیا گھر میں موجود سفید شیر  افریقہ سے ایک کروڑ روپے میں درآمد کیا گیا تھا۔ جو 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ یہ انتہائی لاغر ہوچکا تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید شیر ٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور یہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ شیر کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش