گڈانی کے ساحل پر نایاب وہیل دیکھی گئی

Apr 08, 2024 | 14:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گڈانی کے ماہی گیروں کا کہنا ہے گڈانی کے ساحل پر نایاب وہیل دیکھی گئی ہے۔

 نایاب وہیل گڈانی کے ساحل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر غوطے کھاتی رہی، وہیل کی  ماہیگیروں نے وڈیو بنالی،مقامی ماہیگیر کا کہنا ہے کہسیاہ وہیل مچھلی کی لمبائی تقریبا 100 فٹ اور چھوڑائی 50 فٹ تھی۔

نایاب وہیل نمودار ہونے کے مناظر ماہی گیروں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لئے،مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ گڈانی کے ساحل پر پہلی بار وہیل کو دیکھا گیا ہے۔

ماہی گیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نایاب وہیل ساحل سے 3 کلو میٹر دور گہرے سمندر میں دیکھی گئی ہے۔